حجت الاسلام سید حسن موسوی موینی نے قزوین میں حوزہ نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مومنین مصیبت اور سختیوں میں ہمیشہ صبر و بردباری اختیار کرتے ہیں اور اسلام میں مصائب اور مشکلات میں صبر اختیار کرنے کا بہت زیادہ اجر و ثواب ہے۔
انہوں نے مزید کہا: کبھی خداوندعالم مومنین کو مشکلات میں گرفتار کرتا ہے تاکہ وہ مشکلات اور مصیبتوں میں صبر اختیار کرے اور خداوندعالم اس کے معنوی درجات کو بلند کرے۔
شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: جب انسان صحیح وسالم ہو تو ممکن ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خالق سے غافل ہو جائے لیکن زندگی جھٹکا (جیسے کرونا وائرس) اسے دوبارہ خدا کی یاد دلا دیتا ہے۔
مدرسہ علمیہ قزوین میں دینی علوم کے استاد نے آیہ شریفہ "وَ نَبْلُوکُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَةً " یعنی ہم تمہارا برائیوں اور نیکیوں کے ذریعہ امتحان لیں گے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: مشکلات اور سختیوں کے ذریعہ خداوند متعال نیک اور گمراہ بندوں کو مشخص کرتا ہے۔
حجت الاسلام سید حسن موسوی موینی نے کہا: خداوند عالم اپنے سب بندوں کو امتحان اور آزمائش میں ڈالتا ہے اور تمام اچھائیاں اور برائیاں خدا کی آزمائش ہیں حتی کہ تمام نعمتیں اور آسائشیں بھی خدا کی آزمائشیں ہیں۔